بدھ 11 فروری 2026 - 16:24
انقلابِ اسلامی کا پیغام عالمِ انسانیت کے لیے نور و ہدایت کا پیغام: علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت انقلابِ اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جشنِ انقلاب اسلامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر المرتضیٰ کالونی جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت و صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب "جشنِ انقلابِ اسلامی" کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

انقلابِ اسلامی کا پیغام عالمِ انسانیت کے لیے نور و ہدایت کا پیغام: علامہ مقصود علی ڈومکی

تقریب سے وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر اللہ بخش میرالی، مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی، سماجی رہنما حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، الظفر پبلک اسکول کے چیئرمین ظفر علی ٹالانی و سماجی رہنما رحمدل خان ٹالانی، آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے صدر اظہار الحسن اور دیگر معزز شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی کا پیغام عالمِ انسانیت کے لیے نور و ھدایت کا پیغام ہے۔ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عالمی استکباری قوتوں کے مقابلے میں دنیا بھر کے مظلوموں کو متحد ہونے کی دعوت دی۔ آپؒ نے اللہ تعالیٰ پر کامل توکل اور عوامی طاقت کے ذریعے ایران پر مسلط ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دے کر قرآن و سنت کی روشنی میں ایک الٰہی و اسلامی نظام قائم کیا۔ انقلاب اسلامی پہلے دن سے مظلومین فلسطین کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے وقت کے ظالم و جابر امریکہ کو "شیطانِ بزرگ" قرار دیا اور جرات و استقامت کے ساتھ امریکی و استکباری سازشوں کا مقابلہ کیا۔ امام خمینیؒ عصر حاضر کے عظیم فقیہ، مجتہد، فلسفی، عارف باللہ اور انقلابی رہنما تھے جنہوں نے شجاعت بصیرت و حکمت کے ساتھ عوام کی رہبری کی۔

انقلابِ اسلامی کا پیغام عالمِ انسانیت کے لیے نور و ہدایت کا پیغام: علامہ مقصود علی ڈومکی

وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر اللہ بخش میرالی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی آج نور کی کرن بن کر پوری دنیا میں چمک رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل کی ذلت و رسوائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے رہنما علامہ سیف علی ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کا انقلاب آج پوری قوت کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں عصر حاضر کے شیاطین کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

الظفر پبلک اسکول کے چیئرمین ظفر علی خان ٹالانی نے کہا کہ انقلابِ اسلامی اور امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کیا اور کربلا سے جرات و شجاعت کا درس لیتے ہوئے وقت کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انقلابِ اسلامی کا پیغام عالمِ انسانیت کے لیے نور و ہدایت کا پیغام: علامہ مقصود علی ڈومکی

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے صدر اظہار الحسن نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں انقلابِ اسلامی مظلومین فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انقلاب اسلامی دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ ہم رہبر معظم کے سپاہی پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد خان ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد و اتفاق قوموں کی ترقی اور عزت کا سبب بنتا ہے، آج امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین، انقلاب اسلامی کی حفاظت اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha